۸ مهر ۱۴۰۳ |۲۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 29, 2024
اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 1 کا ضلعی جنرل کونسل اجلاس

حوزہ / سال دین شناسی 2024-25 کے سلسلہ میں بتاریخ 09 جون 2024ء بروز اتوار اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 1 کا ضلعی جنرل کونسل اجلاس مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان محترم معشوق علی مفکری کی زیر صدارت بمقام مرکزی امام بارگاہ حیدری دادو سٹی میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اجلاس میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی معاون خاص برائے مالیات سیکریٹری محترم اللھ بچایو انقلابی، ڈویژنل صدر دادو محترم وسیم رضا جعفری اور ڈویژنل جنرل سیکریٹری دادو محترم زوار مشعیب احمد اصغری نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں تعارف کے بعد اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع دادو 1 کے صدر کا انتخاب کیا گیا۔

اکثریت رائے کے مطابق محترم سید ظاهر حسین شاه کاظمی صاحب ضلع صدر دادو 1 منتخب ہوئے۔ جنہوں نے اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔

مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان محترم معشوق علی مفکری نے منتخب اراکین سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔

اجلاس ضلعی جنرل کونسل اراکین یونٹ صدور و جنرل سیکریٹریز اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .